مانسہرہ: ناران کے قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے شجرکاری

سیاح یہاں آکر خوش ہوتے ہیں

مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران کے قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے شجرکاری جاری ہے۔

ناران خوبصورت نظاروں اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یہاں کے دلفریب مناظر میں سیاح آکر کھو جاتے ہیں۔ دريائے کنہار کا شور مچاتا ٹھنڈا اور صاف شفاف پانی آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ اس علاقے کو آلودگی سے بچانے کيلئے کلین اینڈ گرین مہم جاری ہے۔ دریائے کنہارکی نایاب براون ٹراؤٹ فش کے غیرقانونی شکار کو روکنے اوراس کی افزائش کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ناران کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے طرف سے کئے جانے والےاقدامات کو شہریوں نے بھی بھرپور سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں