پاکستان اور انگلينڈ کے درميان تيسرا اور فيصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھيلا جائے گا۔تين ميچوں کی سيريز ايک ايک سے برابر ہے۔
مانچسٹرميں پاکستان کا انگلينڈ کے خلاف ريکارڈ بہتر ہے۔ مانچسٹرميں پاکستان نے3ميچ کھيلے اور2 میں فتح حاصل کی۔ منگل کو میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فکر ظاہر کی ہے کہ پاکستانی اوپنرز جلد آؤٹ ہونے کی صورت میں مڈل آرڈر کو ذمہ داری لینا ہوگی۔پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ کے نام رہا تھا۔
قومی اسکواڈ شام 4 بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوگا۔ برطانیہ میں بھی منگل کو عید الضحی منائی جارہی ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان اسٹیڈیم روانگی سے قبل ٹیم ہوٹل میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
With the series tied at 1-1, who’s your pick to win the decider? 👀#ENGvPAK third T20I preview 👇https://t.co/MhlAX4WSh2
— ICC (@ICC) July 19, 2021
اس سے قبل قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ قومی اسکواڈ کی یہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ویسٹ انڈیز روانگی کے لیے کی جارہی ہے۔ قومی اسکواڈ کی ویسٹ انڈیز روانگی بدھ کوشیڈول ہے۔
متعلقہ خبریں