معروف سیلیبرٹیز نے گھوٹکی میں گزشتہ روز ہونے والے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کی فیملیز کیلئے دعائیہ پیغامات بھیجے ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹرپراس ہیبت ناک حادثے کو خوفباک خبرقراردیتے ہوئے لکھا کہ اس سانحے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کیلئے دعائیں۔
Terrible news this morning about the horrific train crash in Ghotki. My prayers for those who have lost their lives in this tragedy. We owe it to their loved ones to fully investigate and make sure it never happens again. #TrainAccident
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 7, 2021
اداکارہ نے کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کیلئے حادثے کی تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں ایسے حادثات کا نہ ہونا یقینی بنایا جائے۔
ماہرہ خان نے لکھا، “مجھے اس واقعے کی تحقیقات کے لئے پُرامید، دعاگواور ملتجی ہوں”۔
Awful awful news about the train accident at Ghotki. Prayers and condolences for those affected by it… 🙏🏼
I hope, pray and plead for an investigation into this incident. And the right decisions to be taken accordingly.— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 7, 2021
ماہرہ خان اور مہوش حیات کے علاوہ کبریٰ خان ، عاصم اظہر ، ہانیہ عامر ، فیصل قریشی ،عدنان صدیقی سمیت دیگرنے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے دُعائیہ پیغامات بھیجے۔
گزشتہ روز پیر 7 جون کو گھوٹکی کے قریب ہونے والے ٹرین حادثے میں 63 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی چار گاڑیاں ریتی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتریں اور سامنے سے آنے والیسرسید ایکسپریس کی زد میں آگئیں جو راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔
متعلقہ خبریں