ماہرہ خان ایک بارپھربھارتی اسکرین کیلئے تیار

اداکارہ ماہرہ خان جلد زی تھیٹرسیریز ” یارجولاہے ” میں نظر آئیں گی، 12 اقساط پرمشتمل ڈراماٹک ریڈنگ کا یہ سلسلہ زی تھیٹر پرنشرکیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ آئندہ ہفتے نشر ہونے والی ابتدائی قسط میں پاکستان کے معروف مصنف احمد ندیم قاسمی کی کلاسیکی کہانی ” گڑیا” پڑھیں گی۔

یارجولاہے کو سرمد کھوسٹ ڈائریکٹ کریں گے، داستان گوئی سے متاثر یہ سیریزکہانیاں تخلیق کرنےاورسنانے کی روایت ہے جو جنوبی ایشیاء کی ترجمانی کرتی ہے۔ سیریز کا مقصد ایسے ادیبوں، ممصنفین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کے کام نے ادب یا ٹیلیویژن پرگہرے نقش چھوڑے۔

گلزار کی مشہور زمانہ نظم ” یار جولاہے ” کے عنوان پراس سیریزمیں انتظارحسین، گلزار ، سعادت حسن منٹو ،عصمت چغتائی ، منشی پریم چند ، امرتا پریتم ، قرات العین حیدر ، بلونت سنگھ ، اسد محمد خان ، غلام عباس ، راجندر سنگھ بیدی چوٹی کے بھارتی و پاکستانی مصنفین کی کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔

ماہرہ کے علاوہ اس ڈراماٹک ریڈنگ کے دیگر پڑھنے والوں میں سرمد کھوسٹ، عرفان کھوسٹ ،یاسرہ رضوی، ثروت گیلانی ، نمرہ بچا ، فواد خان ، ثانیہ سعید ،سمیعہ ممتاز اورفیصل قریشی شامل ہیں۔

امکان ہے کہ یار جولاہے کی پہلی قسط 15 مئی 2021 کو نشرکی جائے گی جس میں ماہرہ خان کو دیکھا جاسکے گا۔

بھارت کیلئے ماہرہ خان کا آخری پراجیکٹ فلم ” رئیس ” تھا جس میں وہ شارہ رخ خان کے مقابل نظر آئی تھیں، اس کے بعد گزشتہ چند سال سےپاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں