پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم رئیس کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے ماہرہ اور شاہ رخ کی فلم رئیس کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جسے ماہرہ نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔
This is ♥️👏🏼 https://t.co/9n3aMwBAhz
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 29, 2021
اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بی بی سی کے رپورٹر ہارون راشد نے لکھا کہ یہ جادوئی کیمسٹری تھی ۔
جس کے جواب میں ماہرہ نے لکھا کہ ہمیں اس فلم کے گانے ظالمہ پر ڈانس کرنا چاہیئے ۔
We gotta dance on zaalima, you might put shine me 😉 xx https://t.co/iqWVOFHyr2
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 29, 2021
یاد رہے ماہرہ خان نے 2017 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں کام کیا تھا، تاہم وہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اپنی فلم کی تشہیری مہم میں شریک نہیں ہوسکی تھیں۔
سال 2016 میں اڑی حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی، جو آج تک برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں