مایاعلی نےکینسرکی مریض لڑکی کی خواہش پوری کردی

مایا علی نے کینسرسے لڑنے والی نوجوان لڑکی کی خواہش پوری کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ میں ھناء کامران میمن نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ تصویر اورویڈیوزشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو ھناء کی خواہش پوری کرنے کا اعزازحاصل ہوا ہے جو مایا کی کپڑوں کی برانڈ ‘ مایا پریٹ ‘ کا کوئی لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں۔

ویڈیو میں مایا کی ٹیم ھناء کا میک اوور کررہی ہے جس کے بعد آتشی گلابی لانگ فراک میں ملبوس ھناء خوشی سے سرشار دکھائی دیتی ہیں۔

مایا نے کیپشن میں بتایا کہ ھناء ایک مضبوط اور بہادر لڑکی ہے جس سے ملاقات کا اعزازحاصل ہوا۔ اس کے والد رواں سال کے آغازمیں کووڈ 19 کے باعث چل بسے تھے جس کے بعد ھناء میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

اداکارہ کے مطابق ھنا کے ساتھ بیٹھ کر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے سے احساس ہوا کہ وہ کتنی مثبت اور مضبوط ہے۔وہ بہادری سے لڑتے ہوئے دوسروں کیلئے متاثرکن ہے، ھناء کی طاقت اس کی والدہ ہیں جو کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ مضبوط ہیں۔

مایا نے ھناء کی جانب سے اپنی برانڈ کے انتخاب کو ایک اعزاز قراردیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریبا 2 ماہ قبل مایا نے اپنے فالوورز کو بتایا تھا کہ وہ اپنی کزنز انسا اور زینب کے ساتھ فیشن برانڈ ‘مایا

پریٹ’ لانچ کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی کا ایک خواب پورا کرنے کی کوششوں میں ہیں اور خوش ہیں کہ ایسا ہورہا ہے۔ میرا یقین مزید پختہ ہوگیا ہے کہ اگر آپ کی نیت سچی ہو تو اللہ ہمیشہ راستہ بنادیتا ہے۔

مایا علی کی ہولی تھیم برتھ ڈے پارٹی کی تصاویروائرل

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی ‘ ہولی تھیم ‘ سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئیں اورکرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایسی تقریب کے انعقاد پر مایا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں