متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے پروازیں اگلے ماہ بحال ہونے کا امکان ہے۔
ایمریٹس ائیرلائن نے ایک صارف کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 6 جولائی تک بند ہیں۔ تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے اورحکومت کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان کے لیے پروازیں 7 جولائی سے بحال ہوسکتی ہیں۔
Hello Sadaf, our flights from Pakistan to Dubai are cancelled until 06th July for now. Depending on the situation and directives of the government, we may resume our services on 07th July. Keep an eye on our website for the latest updates via: https://t.co/HpbDVbOQ3z. Thanks.
— Emirates Support (@EmiratesSupport) June 10, 2021
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 12 مئی سے بند کی تھیں۔ بھارت،بنگلادیش اور سری لنکا سے بھی متحدہ عرب امارت کے لیے پروازیں بند کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باعث کیا گیا۔
اس کے علاوہ، برطانیہ ،ملائیشیاء اور سعودی عرب کی پاکستان کے لیے پروازیں بند ہیں۔
متعلقہ خبریں