محبوبہ مفتی کاآرٹیکل370 کی بحالی تک الیکشن نہ لڑنے کااعلان

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے نریندر مودی کے 5 اگست کے اقدام کی واپسی تک اليکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

کشمير ڈيموکريٹک پارٹی کی رہنماء اور سابق وزيراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نئی دہلی ميں آل پارٹيز کانفرنس ميں شرکت کا مقصد کشميريوں کا اعتماد بحال کرنے کيلئے بھارت پر زور دينا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار کے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں، مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی بات کی، بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019ء کے اقدام کے بعد پہلی بار سابق وزرائے اعلیٰ سمیت بھارت نواز 14 کشمیری رہنماؤں سے گزشتہ روز نئی دہلی میں ملاقات کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیری رہنماؤں سے گفتگو میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت (آرٹیکل 370) بحال کرنے کا فیصلہ اسمبلی انتخابات کے بعد ہوگا۔

متعلقہ خبریں