محمد حفیظ ڈینگی وائرس میں مبتلا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر محمد حفیظ ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ ہفتے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیشنل ٹی20 لیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔

محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان کے پلیٹلیٹس بہتر ہورہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔

تازہ ترین

افغانستان میں 64 کے آئین کاعارضی نفاذ متوقع
ملتان:50سالہ الیکٹریکل انجینئر بریانی فروخت کرنےپرمجبور
مسلمانوں کاقتل: عرب سوشل میڈیاپر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ
لندن میں شہبازشریف پرکوئی کیس نہیں تھا،شہزاداکبر