محکمہ بہبود آبادی میں کرپشن پر ملازمین کا احتجاج

کیشیئر کے پاس اضافی اختیارات کرپشن کاسبب بن رہے ہیں

Your browser does not support the video tag.

محکمہ بہبود آبادی بلوچستان کے ملازمین نے مبینہ کرپشن پر احتجاج  کیا۔ ملازمین کا الزام ہے کہ محکمہ کے کیشیئر کو 6 اضافی مالیاتی اختیارات دیئے گئے ہیں جو کرپشن کا سبب بن رہا ہے۔

محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین اپنے ہی دفتر کے کیشیئر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ملازمین کا الزام ہے کہ بہبود آبادی کے گریڈ 14 کے ملازم فاروق اختر پر محکمانہ نوازشات جاری ہے، 6 اضافی مالیاتی ذمہ داریوں کے ساتھ گاڑیاں اور ڈرائیورز بھی فراہم کئے گئے ہے، ان کی وجہ سے محکمہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں بہبود آبادی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائیں گی، اگر کوئی جرم ثابت ہوتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی بھی ہوگی۔

سماء ٹی وی نے کیشیئر فاروق اختر سے مؤقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں