محکمہ ریلوے کاعیداسپیشل ٹرینوں کا اعلان

فوٹو: ٹوئٹر

محمکہ ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر 11عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

عیدالفطر کی چھٹیوں کو گھروالوں کے ساتھ منانے کےلیے محمکہ ریلوے نے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، پہلی ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے 7مئی کوروانہ ہوگی۔

اسی طرح دوسری اسپیشل ٹرین 9 اور 11مئی کو بھی کراچی سے لاہور کےلیے روانہ ہوں گی جبکہ کراچی سے راولپنڈی اور کراچی سے ملتان کےلیے ٹرینیں 11، 12 مئی کو روانہ ہونگی۔

سرکاری ملازمين کيلئےعیدالفطر کی چٹھيوں کا اعلان

کراچی سے لاہور چلنے والی جناح ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو ‏قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی، اسلام آباد کےلیے ‏چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بھی معطل کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا 8تا 16مئی پابندیاں سخت کرنے کااعلان

ریلوے حکام کے مطابق چاروں ٹرینوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ‏ایڈجسٹ کیا جائےگا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سرسید ایکسپریس کراچی سے براستہ فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد جائے ‏گی اور اس ٹرین میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

سندھ کے سیاحتی مقامات ایک ہفتے کیلئے بند

اسی طرح قراقرم ایکسپریس کراچی سے جناح، بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔

دوسری جانب کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےلیے ریلوے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں