مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنائے جانے کا امکان

Murtaza Wahab

فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت کی جانب سے موجودہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرکے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی بنائے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمسنٹریٹر کراچی لگایا جائے گا۔

آئندہ ہفتے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو تباہ حال نظام درست کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اس حولے سے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کے بجائے اگر بلاول بھٹو کو بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی لگا دیا جائے تب بھی یہ کام نہیں کریں گے کیونکہ انکی خون کی رگوں میں ڈلیوری نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ وہ سیاسی جماعت ہے جس نے 13سالوں میں سندھ کو تباہ کر دیا اور کراچی کی بربادی کی زمہ دار بھی پیپلزپارٹی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کيا تير مارليں گے۔ پيپلزپارٹی کی مال بنانے کی منطق ہے اور کچھ نہيں۔