
تصویر: بشریٰ انصاری/انسٹاگرام
سینیئراداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بڑی بہن سنبل شاہد کے ساتھ ان کی گزشتہ سالگرہ پر کھینچی جانے والی تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا ہے۔
بشریٰ نے کیپشن میں لکھا ” ہم نہیں جانتے تھے کہ جنوری 2021 میں ہم آپ کی آخری سالگرہ منائیں گے”۔
بشریٰ اوراسماء عباس نے گذشتہ ماہ اپنے فالوورزکو بتایا تھا کہ ان کی بہن سنبل شاہد کرونا کے باعث وینٹی لیٹر پرہیں، دونوں نے سنبل کی صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل کی تھی جو 22 اپریل سے وینٹی لیٹرپرتھیں۔
سنبل شاہد کاانتقال جمعرات 6 مئی کو ہوا۔ فہد مصطفیٰ ، منشاء پاشا، تارا محمود سمیت متعددسیلیبرٹیز نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
Condolences to the family of late Apa Sumbul Shahid Allah darjaat bulund kare .. pic.twitter.com/W1x9cXLXcG
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 6, 2021
Finding myself at a loss of words after hearing about Sumbul Shahid. May Allah grant her the highest place in Jannah. Sending my duas and love for the family. Allah give us all strength to deal with this magnanimous loss. إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/akTQCsChpU
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) May 6, 2021
Many condolences to Bushra Apa, Asma Apa, Zara noor and the entire family on the passing of Sumbul Shahid
May God rest her soul in peace. Ameen— Mansha Pasha (@manshapasha) May 6, 2021
متعدد ڈراموں میں اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سنبل شاہد نےحال ہی میں اے آروائی کے ڈرامہ سیریل نند میں نظرآئی تھیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے اے پلس سے نشرکیے جانے والے ڈرامے” جی ٹی روڈ” میں کام کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اسماء عباس بھی تھیں۔
اس سے قبل 30 اپریل کو بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ بھی کرونا کا شکار ہوئی ہیں۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں اور شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں۔
متعلقہ خبریں