مریم اوربلاول ملاقات،حکومت کا مقابلہ کرنےکاعزم

عمران خان عوام کا مجرم ہے

پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کا اب ہر میدان میں مقابلہ کریں گے،عوام نےسلیکٹڈ کوہرضمنی انتخاب میں مسترد کردیا ہے۔مریم نوازنے کہا کہ عمران خان عوام کا مجرم ہےاور انھوں نے 3 برس میں عوام پرزندگی تنگ کردی۔

جمعرات کوجاتی امرا لاہور میں مریم نوازاوربلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں پی ڈی ایم کے امیدوارہیں اور پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر محنت کررہی ہیں۔نواز شریف نے ہم پر اپنا اعتماد دکھایا ہےاورحکومت کے اتحادیوں کو بھی عزت دلوائی ہے۔ پی پی پی کے ایم این ایز کا نواز شریف خیال رکھتے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کی سپورٹ ختم ہوچکی ہے۔حفیظ شیخ کے حوالے سے وزیرخزانہ بنانے پر کوئی پریشر نہیں تھا۔سینیٹ الیکشن سے متعلق بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ممبران پارلیمان اپنے امیدواران کو ووٹ دیں گے۔سینٹ الیکشن اورعدم اعتماد میں بڑے فیصلے ہیں اور پیپلزپارٹی  سیاسی لشکر لے کر اثر انداز نہیں ہورہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جائز حکومتوں کو اپنا ٹائم پورا کرنا چاہیے تاہم ملک میں  اس وقت سلیکٹڈ حکومت ہے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ یہ الیکشن صرف یوسف رضا گیلانی کا الیکشن نہیں ہے بلکہ  یوسف رضا گیلانی دائیں سائیڈ والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگرمریم نواز باہرجارہی ہوتی توایک اور کیس کھولنے کی اجازت نہ پڑتی۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق مریم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں کوئی بھی ترمیم لانی ہے تو وہ پارلیمینٹ کا کام ہے۔سینٹ الیکشن کے لئے پارلیمنٹ سے بات ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں