مریم نوازاورپیپلزپارٹی کےدرمیان رابطہ یک طرفہ لوُافئیرتھا،سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا نےمریم نوازاورپیپلزپارٹی کے درمیان رابطے کو یک طرفہ لوُ افئیر سے تشبیہ دے دی۔

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نون لیگ کا پیپلز پارٹی سے لو افیئر تھا تو یہ ان کا تھا اورہمارا نہیں تھا۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ  لوافیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا اور ہم نے نہیں کیا تھا۔

اپنے کیس سے متعلق سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ آج بھی تاریخ دی گئی ہے اورکچھ افراد عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ہیں۔ دسویں پیشی پر عدالت آئے لیکن نتیجہ صفر رہا۔

انھوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے کیوں کہ یہ کارروائی لوگوں کوعدالت میں بلا کر خراب کرنا ہے۔ نیب صرف پلی بارگین کے لئے رہ گئی ہے اور عدالتوں میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب کی تمام شکایات کو پارلیمان میں اٹھائیں گے۔ چیئرمین نیب بتائیں کہ وہ کس کے دباؤ میں ہیں اور پارلیمان میں آکر ہمیں آگاہ کریں گے لیکن چیئرمین نیب شاید پارلیمان میں نہیں آنا چاہتے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی رہنما کے ساتھ فردوس عاشق اعوان نےجو کیا ہے وہ شاید  ان کی طبیعت ہے اور وہ  پہلے بھی ایسا کرتی رہی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے بھی پارلیمنٹ میں جو کیا تھا اُن سے یہ امید نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں