مریم نوازکوسیاست میں بہت کچھ سیکھنا ہے،پیپلزپارٹی رہنماحسن مرتضیٰ

شہبازشريف نےجلاوطنی سےبہت کچھ سيکھ ليا

پنجاب اسمبلی ميں پيپلزپارٹی کے پارليمانی ليڈر حسن مرتضیٰ نے نون ليگ کيساتھ مفاہمت کی سياست کيخلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔

سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشريف نے جلاوطنی سے بہت کچھ سيکھ ليا جبکہ مريم نواز کو ابھی بہت کچھ سيکھنا ہے اور وہ سونے کا چمچ لے کر پيدا ہوئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئے۔ پیپلزپارٹی اپنےعوام اور جیالوں کو جواب دہ ہے۔ مریم نواز کو خود جواب دینے ہیں اور مریم نواز کو بولنا سکھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پيپلزپارٹی کو نون ليگ کے ساتھ مفاہمت کا نقصان ہوا اور پيپلزپارٹی کے بغير پی ڈی ايم کا کوئی مستقبل نہيں ہے۔

متعلقہ خبریں