
فائل فوٹؤ
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹریو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کرتے ہیں جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع میسر آرہے ہیں اور ان کا ملک پاکستان سے زیادہ باصلاحیت مزدوروں کا خیر مقدم کرے گا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کو سعودی قوانین کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبيا کے خلاف او آئی سی کا پليٹ فارم استعمال ہونا چاہيے کیونکہ ايک خطرناک رجحان ہے۔ اسلامی ملکوں میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے بات چیت ضروری ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے اور دونوں ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرسکتے ہیں۔
شہزادہ فيصل بن فرحان نے کہا کہ ہميں فخر ہے کہ پاکستان توہين رسالت کے خلاف سرگرم ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن پاکستان اور خطے کے لیے بھی افغانستان میں امن اہم ہے۔
متعلقہ خبریں