مساجد کی تعمیر میں تہذیب اور ثقافت کے خوشنما رنگ

صاحب حیثیت افراد کی گہری دلچسپی

اسلام آباد میں مساجد کی تعمیر میں جدید انداز نے جدت اختیار کرلی ہے۔ کئی مسلم ممالک کے تہذیبی و ثقافتی رنگوں کا گلدستہ نمایاں نظر آنے لگا ہے۔

اسلام آباد کی مساجد کی در و دیوار میں دلکشی نظر آتی ہے۔ قدیم فن کے ساتھ جدید تعمیرات نے مساجد کا حسن نکھار دیا ہے۔ مراکشی انداز کے ساتھ جیومیٹریکل ڈیزائین اورماڈرن لائٹس ایفیکٹس کیساتھ سجے پلرز انتہائی خوشنما دکھائی دیتے ہیں۔ نفیس کندہ کاری اور تھری ڈی کیلی گرافی ورک سے تیار باب کعبہ اور غلاف کعبہ سے مزین محراب دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ اسمائے حسنہ  میں فن خطاطی کے خط ثلث اور خط کوفی کا حسین امتزاج ہے۔

مساجد کو یہ خوشنما انداز دینے میں لاکھوں کا خرچہ آتا ہے۔ اسلام آباد میں تیزی سے مقبول ہوتے اس اندازمیں مخیر حضرات کی کشادہ دلی کا بھی اہم کردار ہے۔

اسلامی فن تعمیر کے مقبول تر ہوتے  جدید اور دلکش رحجانات روحانی و قلبی تسکین کا باعث بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں