مستونگ: اسکول وین پر فائرنگ،4خواتین اساتذہ زخمی

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ سے 4 خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اسکول اساتذہ وین میں ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہی تھیں کہ حملہ آوروں نے وین پر فائرنگ کردی۔

چاروں خواتین کو ابتدائی طبی امداد کیلئے نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔

حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اساتذہ کی گاڑی تحصیل دشت میں ڈیوٹی دینے کے بعد واپس آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں