مستونگ میں 4.5شدت کا زلزلہ

Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 46 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مستونگ سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ار کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ تاہم، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔