مسجد نبوی میں ڈیجیٹل کتب خانے کا افتتاح

فوٹوـ العربیہ

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبوی کے ڈیجیٹل کتب خانے کا افتتاح کردیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی کی ڈیجیٹل لائبریری جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگی جس سے لائبریری میں آنے والے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

مسجد نبوی لائبریری کی انتظامیہ کے مطابق ڈیجیٹل لائبریری میں انتہائی نادر ونایاب کتابوں کے علاوہ قلمی نسخے اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔

انظامیہ کا کہنا ہے کہ لائبریری کا تمام ذخیرہ ڈیجیٹل شکل میں عام افراد کی دسترس میں ہوگا جس کو روایتی کتابوں کی طرح ڈیجیٹل فارمیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکے۔