مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ ڈسکہ میں گرفتاری کے بعد رہا

جمعہ 12 فروری 2021 15:34

مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق عطا تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ (فوٹو:

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعے کو بتایا ہے کہ عطا تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو پولیس نے کوئی وجہ بتائے بغیر گرفتار کیا۔
مسلم لیگ ن کی حلقہ این اے 75 سے قومی اسمبلی کی امیدوار نوشین افتخار نے اردو نیوز کے لاہور میں نامہ نگار رائے شاہنواز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری الیکشن کیمپین کے دوران پولیس نے عطا اللہ تاڑر اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کیا۔‘  
مزید پڑھیں
تاہم کال کے دوران ہی ان کو اطلاع دی گئی کہ پولیس نے انہیں رہا کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس نے رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔
 نوشین افتخار نے بھی عطا تاڑر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پولیس ہماری کیمپین روکنے کے لیےاوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے۔ وزیر آباد پولیس نے بغیر کسی وجہ کے انہیں گرفتار کیا۔‘