مشرقی وسطی کی صورتحال: پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے، شاہ محمود

غزہ میں معصوم بچے شہید ہورہے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشرقی وسطی کی صورتحال میں پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

اتوار کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی ورچوئل اجلاس میں کہا کہ غزہ میں معصوم بچے شہید ہورہے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز ہے نہ ہی اس سے آنکھیں چرائی جاسکتی ہیں۔ اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان  فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کررہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کےساتھ دو ٹوک حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلے کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کے عزم کو دہراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

 فلسطین کی حالیہ صورتحال پر وزیر خارجہ نے چارنکاتی لائحہ عمل تجویز کردیا اور کہا کہ غزہ ميں بمباری بند کی جائے۔ انھوں نے اسرائیلی مظالم اور القدس شریف کی بے حرمتی کی شديد مذمت کی۔

متعلقہ خبریں