کراچی کے مشہور گائناکولوجسٹ میں سے ایک ڈاکٹر فریدون سیٹھنا کراچی میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر فریدون سیٹھنا دی فرٹیلیٹی کلینک میں کلینکل ڈائریکٹر تھے، وہ رائل کالج آف آبسٹیٹریشین اینڈ گائناکالوجسٹ یو کے سے فیلو تھے جبکہ انہوں نے اسکاٹ لینڈ تربیت حاصل کی۔
Heartbroken that old friend,comrade, doctor, and humanitarian par excellence, Dr Faridoon Setna passed away. His philanthropy was legendary.Spent years rebuilding the Lady Dufferin Hospital and chairing its charitable Trust with him, for him to run with integrity& compassion. RIP
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 8, 2021
ڈاکٹر فریدون سیٹھنا نامور ماہر امراض نسواں تھے، وہ کئی سالوں تک کراچی کے لیڈی ڈفرن اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، انہیں پاکستان میں اعلیٰ خدمات پر حکومت کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی شہید چیئرمین بے نظیر بھٹو بھی ان سے علاج کرانے والوں میں شامل تھیں۔
This is terrible news. Dr Setna was also our family doctor. Visited his clinic many times & was always surprised to see people from all strata of society come to him. A very kind & humane professional who will always be remembered https://t.co/U3szMsHDGh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 8, 2021
انہوں نے 50 سال سے زائد عرصہ گائناکولوجیکل مسائلاور بانجھ پن سے متعلق خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان میں بانجھ پن اور آئی وی ایف کے ذریعے بے اولاد جوڑوں کے علاج کا وسیع تجربہ رکھتے تھے۔
ڈاکٹر فریدون کی آخری رسومات سے متعلق اطلاعات کے بعد اس خبر کو اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں