مظفرآبادمیں بس کھائی میں گرگئی، بچوں سمیت 11مسافر جاں بحق

ملک بھر میں حادثات میں 15افراد زندگی کی بازی ہارگئے

آزاد کشمير کے علاقے مظفرآباد ميں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس کھائی میں گرنے سے 3 بچوں سميت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اُدھر بلوچستان کے علاقے چاغی ميں بھی گاڑيوں کے تصادم ميں 3 افراد جان سے گئے۔

ملک کے مختلف شہروں ميں ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں ضامن آباد کے مقام پر مسافر بس کھائی ميں جاگری، واقعے ميں 3 بچوں سميت 11 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ وزيراعظم آزادکشمير نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

بلوچستان کے شہر چاغی میں آزاد لانڈھی کے قريب 2 مال بردار گاڑياں ٹکرا گئيں، حادثے ميں 3 افراد جھلس کر موقع پر جاں بحق اور 2 شديد زخمی ہوئے، زخميوں کو کوئٹہ کے اسپتال پہنچاديا گيا۔

پنجاب کے علاقے شاہ کوٹ میں شيخوپورہ روڈ پر تيز رفتار ٹرک اور کوسٹر ميں تصادم ہوگيا، حادثے ميں ايک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جنہيں مقامی اسپتال منتقل کرديا گيا۔

راولپنڈی کے چکوال روڈ پر فيصل آباد پوليس کی بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گئی، واقعے ميں 9 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہيں آر ايچ سی مندرہ منتقل کرديا گيا۔

مالاکنڈ میں سوات سے صوابی جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں