مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مظفرآباد کے نواحی علاقے ماکڑی ميں لينڈ سلائيڈنگ کے باعث مکان گر گيا۔ حادثے ميں تمام افراد محفوظ رہے۔

ماکڑی میں 27 فروری بروز ہفتہ بارش کے بعد لينڈ سلائيڈنگ کی وجہ سے مکان پہاڑ سے نيچے جا گرا۔ مکان پہاڑ سے مٹی کے ساتھ بہتا چلا گيا۔ حادثے سے پہلے گھر کے تمام مکين باہر نکل چکے تھے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ مکان گرنے سے سڑک کئی گھنٹے تک بند رہی۔ دوسری جانب بارش اور برفباری کے باعث وادی نیلم میں بھی گھر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں