معذورکم سن بچی کےساتھ ریپ کی کوشش، سیٹیزن پورٹل پرشکایت،وزیراعظم کانوٹس

Pakistan-Citizens-Portal

اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ ریپ کی کوشش کی شکایت سیٹیزن پورٹل پر درج ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ ریپ کی کوشش کی شکایت اس کی والدہ نے سیٹیزن پورٹل پر درج کروائی تھی۔ شکایت میں تفتیشی افسر کا معذوربچی کی والدہ سےہی رشوت لینے کا انکشاف کیا گیا۔ سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہونے پر وزیراعظم  نے نوٹس لے لیا اور اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں