مفتی قوی نے میرا ٹیلی فون نمبر بلاک نہیں کیا،حریم شاہ

شادی کا فی الحال شوق ہے نہ کوئی ارادہ ہے

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ شادی کا فی الحال شوق ہے نہ کوئی ارادہ ہے،بلاول بھٹو سےمتعلق بات ازراہ مذاق کہی تھی۔

سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے حریم شام نے کہا کہ کرونا اور لاک ڈاؤن میں عید پر سناٹا ہے۔ عید کی خوشیاں تو بچپن میں ہوتی تھیں،اب چلبلاہٹ مدھم ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور شیخ رشید میں سے کسی ایک کا انتخاب مشکل ہے۔

حریم شام نے عامر لیاقت اور مفتی عبدالقوی دونوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ دونوں ایک جیسے بے وقوف ہیں۔ دونوں کے پاس علم ہے لیکن عمل نہیں۔ ملک کے سارے سیاستدان عمر رسیدہ ہیں۔ دوران انٹرویو انھوں نے مفتی قومی کو عید الفطر کی مبارک باد دینے کےلیے ٹیلی فون کال بھی کی ۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی نے ابھی تک ان کا نمبر بلاک نہیں کیا ہے۔

وزیراعظم سے متعلق حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان کیلئےدعا ہے کہ وہ اقتدار کے 5 سال پورے کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ خواہش ہے کہ عمران خان عوام سے کیے گئے سارے وعدے پورے کریں۔

متعلقہ خبریں