مقبوضہ کشمیر:ایئرفورس بیس پر ڈرون حملہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ہونے والے 2 دھماکے ڈرون سے کیے گئے ہیں۔ دھماکوں میں ایئر فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے موصول اطلاعات کے مطابق جموں ایئرفورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل ایریا میں 5 منٹ کے وقفے سے 2 دھماکے ہوئے۔ دھماکوں سے 2 اہل کار زخمی ہوئے۔ دھماکے گزشتہ رات ہفتہ کو ہوئے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا، جب کہ دوسرا دھماکا کھلی جگہ پر ہوا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے جس جگہ ہوئے وہ ایئرپورٹ کا حصہ ہے، جو بھارت ایئر فورس کے زیر استعمال ہے۔

دھماکوں کے بعد جموں ایئرفورس اسٹیشن اور دیگر اہم ترین تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بات کی اطلاع نہیں کہ ڈرون نے کہاں سے پرواز بھری ہوگی۔

Jammu Airfoce Station Blast: Two explosions in 5 minutes due to explosives dropped by drones? Pakistan 14 KM away from the spot - Oops Top

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جب کہ دھماکوں میں ڈرون استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کرنے پر سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔ حملے کے بعد گردو نواح کے حساس علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں