سندھ حکومت نے ملالہ یوسف زئی سے منسوب کراچی کے اسکول کا نام دوبارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سوشل میڈیا پر مشن روڈ کے اسکول کا پرانا نام بحال کرنے اور شہر کی تاریخ کی حفاظت کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
کراچی کے علاقے مشن روڈ پر واقع ملالہ گورنمنٹ اسکول کا پرانا نام سیٹھ کور جی کھیم جی لوہانہ گجراتی اسکول تھا، جو ایک سماجی کارکن تھے۔ اس اسکول کا نام 6 فروری 2012ء کو ملالہ سے منسوب کردیا گیا تھا۔
سماء ٹی وی کے نمائندہ سنجے سادھوانی نے ایک ٹویٹ کی تھی، جس میں انہوں نے اسکول کی تصاویر کے ساتھ پیغام درج کیا تھا کہ ’’تاریخ کو مذہب سے ہٹ کر دیکھا جائے تو مناسب نہیں ہوگا، سیٹھ کور جی کھیم جی لوہانہ گجراتی اسکول کراچی کا نام ملالہ یوسف زئی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول رکھنا کسی طور پر اچھا عمل نہیں ہے، حکومت سے اپیل ہے یہ نام واپسی کور جی کھیم جی رکھا جائے، تاریخ سے کھلواڑ بند کیا جائے‘‘۔
تاریخ کو مذہب سے ہٹ کر دیکھا جائے تو مناسب نہیں ہوگا سیٹھ کورجی کھیم جی لوہانہ گجراتی اسکول کراچی کا نام ملالہ یوسف زئی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول رکھنا کسی طور پر اچھا عمل نہیں ہے ۔ حکومت سے اپیل ہے یہ نام واپسی کورجی کھیم جی رکھا جائے ۔ تاریخ سے کھلواڑ بند کیا جائے @SaeedGhani1 pic.twitter.com/cQykExDk7J
— sanjay sadhwani (@sanjaysadhwani2) July 8, 2021
ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ کپل دیو نے اس ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا تھا کہ تاریخ کو نہ بدلا جائے، ہم وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
انہوں نے تجویز دی کہ ایک نیا اسکول کھول کر اس کا نام ملالہ یوسف زئی کے نام پر رکھ دینا چاہئے۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا کہ سیٹھ کور جی کھیم جی ایک تاریخی نام ہے، جسے محفوظ رکھنے کے ساتھ کراچی کی تعمیر میں گجرانی سندھیوں کے کردار کو اجاگر بھی کرنا چاہئے۔
سنجے سادھوانی کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اسکول کا پرانا اور حقیقی نام ضرور بحال کرنا چاہئے، ’’ہم اپنی تاریخ کا احترام کرنے کے پابند ہیں‘‘۔
Dear @KDSindhi & @sanjaysadhwani2 ,
This school was officially renamed after @Malala on February 6, 2012.
If its first name was Seth Kooverji Khimji Lohana Gujarati School, then we request @SaeedGhani1 sab to revert it to its original name. We are bound to respect our history. https://t.co/QixeenDTLN— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) July 8, 2021
انہوں نے مزید آگے سماجی کارکن کی جانب سے اس معاملے کو اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ اگر ہماری ہندو برادری کو تکلیف اور اجنبیت کا احساس ہوا ہو تو معذرت خواہ ہوں‘‘۔
I have asked department to submit comprehensive report. Thank you for kindness. The name will be restored officially after due process but surely any other school will be named @Malala which has no such kind of old name. https://t.co/k0M4LVnSDR
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) July 8, 2021
اس معاملے پر سعید غنی نے کہا کہ انہوں نے ایک جامع رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ’’یہ نام ضروری کارروائی کے بعد سرکاری طور پر بحال کیا جائے گا، یقیناً کسی دوسرے اسکول کا نام ملالہ کے نام رکھا جائیگا ہوگا۔
متعلقہ خبریں