ملا برادر دنیا کے بااثر افراد کی فہرست میں شامل

 

  امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2021 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ملا عبدالغنی برادر امارات اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں جنہوں نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے۔

ملا عبدالغنی اخوند 1968 میں افغان صوبہ اروزگان میں پیدا ہوئے، وہ طالبان کے بانی رہنما ملا محمد عمر کے نوجوانی کے ساتھی رہے۔

ملا عبدالغنی برادر کو ان کے دوست اور طالبان تحریک کے بانی ملا محمد عمر نے ہی برادر یعنی بھائی کا لقب دیا تھا جس کے بعد سے انہیں ملا عبدالغنی برادر یا ملا برادر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نئی حکومت کے سربراہی ملابرادر کریں گے تاہم انہیں بعد میں نائب وزیراعظم کی ذمہ داری سونپی گئی۔

تازہ ترین

لوئر دیر: جنازے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےبعد عمران خان اپوزیشن کےنشانےپر
فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
وزیرخارجہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کومعافی کی مشروط پیشکش