ملتان:مویشی منڈی میں اونٹوں نے رونق لگادی

رواں سال 1 اونٹ کی قيمت ميں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے

Your browser does not support the video tag.

ملتان کی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے اونٹوں کی آمد ہوگئی ہے۔اونٹ خوبصورتی میں تو بےمثال ہيں لیکن قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔

ملتان میں مویشی منڈی میں قربانی کی آمد کے ساتھ ہی رونقوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سال بھی اونٹوں کو فروخت کے لیے مویشی منڈی لایا گیا ہے۔

رواں سال 1 اونٹ کی قيمت ميں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اونٹ کی قیمت2 لاکھ سے شروع ہوکر 4 لاکھ روپے تک  پہنچ چکی ہے۔ گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اونٹوں کی خوب خدمت کی جارہی ہے۔گاہکوں نے اونٹوں کی قیمت میں اضافے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اونٹوں کو پالنا آسان کام نہیں ہے اوراس کے لیے پورا سال محنت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں