ملتان:گرمیوں کی رس بھری سوغات لیچی پک کر تیار

فروخت کےلیے منڈی پہنچ گئی

ملتان شہر آم کے باغات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے مگر اب لیچی کے باغات بھی اس شہر کی وجہ شہرت بننا شروع ہوگئے ہیں۔

ملتان میں خوش ذائقہ اور فرحت بخش پھل لیچی کے درخت 15 سال پہلے لگائے گئے تھے۔ رواں برس بھی لیچی اسی ماہ پک کرتیار ہوچکا ہے۔ لیچی کے درخت پر پھول سے پھل آنے تک چھ ماہ کا وقت لگتا ہے۔

باغ کے مالک حیدر علی کا کہنا ہے کہ اس سال ماشاءاللہ پچھلے سال کی نسبت بہت اچھا پھل ہوا ہے اس پر محنت بھی بہت زیادہ ہوئی ہے۔

خریدار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ مظفرگڑھ سے خاص ملتان کی لیچی لینے آئے ہیں اور وہاں فروخت کرتے ہیں۔

 زرعی ماہرین کے مطابق لیچی کا پھل پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے جبکہ باغات میں لیچی کا پھل مئی کے آخر سے جولائی کے وسط تک پک کر تیار رہتا ہے۔

یاد رہے کہ کلکتی بی دانا اور گولا لیچی کی مشہور اقسام ہیں جنہیں ملتان میں اگایا جاتا ہے اور ملک بھر میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں