ملتان: انگریز دور کے بنگلے تباہ حالی کے دہانے پر پہنچ گئے

خوبصورتی کا شاہکارسمجھے جانے والے بنگلے کھنڈر کامنظر پیش کررہے ہیں

Your browser does not support the video tag.

ملتان میں عدم توجہی کے باعث انگریز دور میں تعمیر ہونے والے محکمہ انہارکے بنگلے تباہ حالی کا شکار ہیں۔

ملتان میں بند بوسن میں محکمہ انہار کے علی شان بنگلوں کی دیواریں خستہ ہونے لگیں۔ یہاں ہر طرف ویرانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔خوبصورتی کا شاہکار سمجھے جانے والے بنگلے کھنڈر کا منظر پیش کررہے ہیں۔

ان بنگلوں کی چھتیں اور کھڑکی دروازے لوہے اور ٹائل سے بنائے گئے تھےتاہم وقت کے ساتھ یہ اپنی آب و تاب کھوتے چلے گئے۔

کھنڈرات میں تبدیل ہوتی ان عمارتوں کی بحالی کے لیے انتظامیہ نے تاحال کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں