ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50ہزار بوری گندم برآمد کرلی۔
اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے محکمہ خوراک کے ہمراہ کارروائی کی۔
چھاپہ بخاری کاٹن انڈسٹریز پل کھارا، مزمل لطیف انڈسٹریز بنگالہ موڑ اور چاہ منشی والا میں ایک ڈیرے اور فارم ہاوس پر مارا گیا۔
ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ذخیرہ کی گئی گندم کی مالیت 11کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
متعلقہ خبریں