ملتان سلطانزکا”تک میڈا سوہنا”آتے ہی چھاگیا

پاکستان سُپرلیگ کا آغاز ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے تاہم ٹیموں کے آفیشل ترانوں کی ریلیز کاسلسلہ ابھی جاری ہے۔ تازہ ترین انٹری ملطان سلطانز کے آفیشل ترانے ” تک میڈا سوہنا ” کی ہے۔

سرائیکی وسیب کا تمام ترروایتی انداز لیے یہ ترانہ اب تک جاری کیے گئے دیگر ٹیموں کے آفیشل ترانوں کے مقابلے میں خاصا دم دارہے جسے قرۃ العین بلوچ اور سوچ بینڈ کے عدنان دھول نے گایا ہے۔

یو ٹیوب پر گانے کی میوزک ویڈیو کے ساتھ دی جانے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ملتان سلطانز اولیاء کے شہر اور لوگوں کا جشن منا رہے ہیں، ویڈیو میں ملتان ، جنوبی پنجاب اور پاکستان کے عوام کی انفرادیت دکھائی گئی ہے۔

تک میڈا سوہنا کے میوزک پروڈیوسر زلفی اور ڈائریکٹرعمربٹ ہیں جبکہ اس کے بول عاصم رضا نے لکھے ہیں۔

سوشل میڈیا پرکرکٹ صارفین ملتان سلطانز کےآفیشل ترانے کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

دوسری جانب انگریزی اوراردو کے تڑکے کےساتھ زلمی کنگڈم ریلیز کرنے والی ٹیم پشاور زلمی نے گزشتہ رات اپناعلاقائی ترانہ ” شاملہ ” بھی ریلیزکیا جسے گل پانڑہ اور زیک آفریدی نے گایا ہے۔

گانے کے بول لائق زادہ لائق نے لکھے جبکہ کمپوزیشن میوزیکل بینڈ خماریاں کی ہے۔

یوٹیوب پرمیوزک ویڈیو کو پسند کرنے والے شائقین نے تبصروں میں لکھا کہ زلمی کنگڈم کی ریلیز سے مایوسی ہوئی تھی لیکن علاقائی زبان میں ترانہ جاری کر کے جاوید آفریدی نے سارے شکوے دور کردیے۔

اس سے قبل سیزن 6 کیلئے زلمی کا ترانہ کنگ ڈم ریلیز کیا گیا تھا جسے عبداللہ صدیقی اور التمش نے گایا ہے، میوزک ویڈیو میں ٹیم کی برانڈ ایمبیسڈرزماہرہ خان ، ہانیہ عامراورپاکستان میں مقبول ترین تُرک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک شامل ہیں۔

زلمی سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندربھی آفیشل ترانے ریلیز کرچکے ہیں۔

بول قلندرکے ٹائٹل سے ترانے کیلئے قلندرز نے اس بار ابرارالحق کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے آریاپار کو ریپررامس نے گایا جس کی ویڈیو میں مایا علی، بلال اشرف اور فیضان نجیب شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں