ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب سے کچھ دیر قبل تین وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
ان فارم بلے باز کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے، سہیل تنویر نے ان کی وکٹ حاصل کی۔
محمد اخلاق 10 رنز بنا کر عمران خان کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
شاداب خان بغیر کوئی رنز بنائے سہیل تنویر کا شکار بنے۔ افتخار 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہیں ببلیسنگ مزربانی نے آؤٹ کیا۔
پاکستان  سپر لیگ 6 کے پہلے پلے آف میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیڈ کو 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پیر کو ابو ظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
ملتان کی جانب سے صہیب مقصود نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
خوش دل شاہ نے 42 جبکہ جانسن چارلس نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہ مسعود 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
کپتان محمد رضوان اس میچ عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔عاکف جاوید کی بال پر محمد اخلاق نے ان کا کیچ لیا۔

ان فارم بلے باز کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
ملتان کی جانب سے شاہ مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کی شروعات کی۔  تاہم محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے عاکف جاوید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو جبکہ عاکف جاوید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
رلی روسو بغیر کوئی رنز بنائے شاداب خان ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔  
آج کے کوالیفائر جیتنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ جائے گی۔
ملتان سلطانز:
محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، جونسن چارلس، ریلے روسو، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، عمران طاہر، بلیسنگ مزربانی، عمران خان، شاہنواز دھانی
اسلام آباد یونائیٹد:
شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، عثمان خواجہ، محمد اخلاق، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، حسن علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، عاکف جاوید

لیگ مرحلے کے آخری میچ میں سنیچر کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کوالیفائینگ مرحلے سے قبل ریہرسل کی سی حیثیت رکھتا تھا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ  پانچویں پوزیشن پر تھی تاہم ملتان سطانز نے ابو ظبی میں کھیلے گئے میچز میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پانچ میں سے چار میچ جیت کر 10 پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ میچز کے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے میچ مین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پھر مسلسل پانچ میچز میں فتوحات حاصل کیں، اس طرح یونائیٹڈ دس میں سے آٹھ میچز جیت گئی۔ کراچی میں کھیلے گئے لیگ مرحلے میں انہوں نے چار میں سے تین میچز جیت رکھے تھے۔