ملتان: ٹیبل ٹینس کھیلنےوالی جڑواں بہنیں

انتہائی باصلاحیت اور ہونہارکھلاڑی ہیں

لڑکیاں کھیل کےمیدان میں بھی لڑکوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ملتان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ جڑواں بہنیں ٹیبل ٹینس کھیلنے میں ایسی مہارت رکھتی ہیں کہ انکو مات دینا آسان کام نہیں۔بلاصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کیلئے بڑے ایوارڈز جیتنےکی بھی خواہشمند ہیں۔

 ملتان میں ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی جڑواں بہنیں 20 سالہ رشنا اور مہوش10 سال سے پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے ٹیبل ٹینس کے کئی مقابلے اپنے نام کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل لیول پر بہت کھیلا اور جیتا ہے اور اب انٹرنیشنل کھیلنا اور ٹرافی جیتنے کی خواہش ہے۔

دونوں کم عمر لڑکیاں ٹیبل ٹینس کھیلنےکی اتنی ماہرہیں کہ لڑکوں کےلیےبھی انھیں شکست دینا آسان نہیں ہوتا۔ان کےکوچ خواجہ حسن نےبتایا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں میں بھرپورٹیلنٹ ہے۔ان پرہم اورمحنت کریں گے تو یہ اوربین الاقوامی سطح پر بھی نام روشن کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں