ملتان: پھول کی خوشبو سے معطر منفرد مسجد

مسجد خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے

ملتان چوک بازار میں واقع مسجد پھول ہٹ  13ویں صدی میں تعمیر کی گئی۔ قدرتی خوشبو سے مہکتی یہ منفرد مسجد خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

ملتان کےتاریخی بازار حسین آگاہی میں واقع قدیم مسجد کے درودیوار خوشبوؤں سے مہکتے ہیں۔ یہاں خوشبو کہاں سے آتی ہے اس کے بارے میں علم نہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی جگہ کسی زمانے میں پھولوں کی دکانیں ہوا کرتی تھیں جس کی وجہ سے آج بھی یہاں خوشبوؤں کا بسیرا ہے۔ مسجد کے دروازوں پر دیدہ زیب کندہ کاری اور دیواروں پر سنہری حروف میں قرآنی آیات درج ہیں۔ سرخ ،سبز اورجامنی شیشوں کی میناکاری اس قدر خوبصورت  ہے کہ دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والی مسجد کا مینار 125 فٹ اونچا ہے جبکہ مسجد پھول ہٹ کے وسیع برآمدے میں 1000 نمازیوں کی گنجائش  ہے۔ ملتان میں مسجد پھول ہٹ اپنی خوبصورتی اور بناوٹ کے باعث منفرد پہچان رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں