ملتان: کاٹن فیکٹری کی آگ 4 روز بعد بھی بجھائی نہ جاسکی

تیز ہواؤں کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے

ملتان کےعلاقے خانیووال روڈ پر قائم کاٹن فیکٹری ميں 4 روز سے لگی آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی۔

ملتان کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر 68 گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کے باعث اب تک ملحقہ آبادی کے 13 گھر گر چکے ہیں جبکہ اس علاقے میں 2 دن سے بجلی اور گیس کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ ریسکیو کے مطابق آگ پر  80 فیصد سے زائد قابو پا لیا گیا ہے۔

کچھ حصے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے جس کو قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں