ملتان: کرونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 18کاروباری مراکز سیل

Mul SOPs violation

ملتان ميں ضلعی انتظاميہ نے کرونا ايس او پيز کی خلاف ورزی پر 18 کاروباری مراکز سيل جبکہ 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ شہر میں متحرک ہے۔

این سی او سی کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے اسپیشل مجسٹریٹس، پاک فوج اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اسپتالوں میں کروناسےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے،اسدعمر

دوسری جانب سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ خطے کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ایک روز میں 47 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ان میں سے 27 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں