ملتان: کوٹلہ تولے خان کی قدیم مسجد تاریخ سموئے ہوئے ہے

مغل بادشاہ شاہ جہاں اور اورنگزیب کے دور میں تعمیر کیا گیا

اولیاء کرام کی سرزمین ملتان میں ایک ایسی منفرد مسجد موجود ہے جو کئی صديوں کی تاریخ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

ملتان کےعلاقے کوٹلہ تولے خان میں 450 سال قدیم ساوی مسجد خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس مسجد کو16 ویں صدی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں اور اورنگزیب کے دور میں تعمیر کیا گیا۔دوہرے چبوترے پر مشتمل یہ مسجد بغیر چھت کے تعمیر کی گئی۔ مسجد کے موجودہ متولی کا پورا خاندان یہاں خدمت کے امورانجام دیتا رہا ہے۔

مسجد کے بڑے مینار کو گولائی کے انداز میں روغنی ٹائلز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ مسجد کی دیواروں اور چوکھٹوں پر قرآنی آیات اور فارسی عبارات کندہ ہیں۔سینکڑوں سال گزر جانے کے بعد بھی یہ مسجد اپنی خوبصورتی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ساوی مسجد ملتان کے فن تعمیر کا نادر شاہکار اور بہترین ورثہ ہے۔

متعلقہ خبریں