حسن اور خوبصورتی کئی برس گزر جانے کے بعد بھی قائم ہے
ملتان میں فنِ تعمیر کا عظیم ترین شاہکار مسجد علی محمد ہے۔263 سال گزرنے کے بعد بھی یہ خوبصورتی کا نادر نمونہ ہے۔
ملتان میں حسين آگاہی محلہ میں تاریخی اورقدیم مسجد موجود ہے۔بليو پوٹری فن کے شاہکار اس مسجد کو 1758 ميں اُس وقت کے گورنرنواب علی محمد خان نے تعمير کروایا تھا۔ تہذیب و تمدن کی کہانی سُناتی مسجد کا حسن اور خوبصورتی کئی برس گزر جانے کے بعد بھی قائم ہے۔مسجد کی چھت اوردیواروں پر قرآنی آيات کی نقاشی ديکھنے والوں کو اپنے حسن ميں جکڑ ليتی ہے۔ مسجد کی تعمیر میں دالیں ، چونے اور مٹی کا استعمال کیا گیا۔ خوبصورت نقش نگار اور فن تعمیر کا نادر نمونہ مسجد علی محمد تاریخی حسن سمیٹے ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں