ملک بھر میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

مختلف شہروں کے دیگر علاقوں سے رابطے منقطع

Your browser does not support the video tag.

ملک کے مختلف شہروں ميں بادل جم کر برسے جس سے دريائے چناب ميں سيلاب کا خطرہ بڑھ گيا۔ جنوبی وزيرستان کے ندی نالے بھی بپھرنے لگے اور کوہلو ميں رابطہ سڑکيں بہہ گئيں۔

بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں مکانات منہدم سیلابی ریلے کے باعث ٹانک کا پشاور سمیت درجنوں دیہات سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

کوہلو ميں موسلا دھار بارش سے تحصيل ماوند کی رابطہ سڑکيں بہہ گئيں جس سے کوہلو کا کوئٹہ اور ديگر  شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگيا ہے۔

ادھر پنجاب میں فیصل آباد میں 29ملی ميٹر بارش نے شہر کو ڈبو ديا سڑکيں تالاب بن گئيں۔ حافظ آباد ميں بادل ايسے برسے کہ سڑکيں اور گلياں ندی نالوں کا منظر پيش کرنے لگی منڈی بہاء الدين ميں بھی موسلا دھار بارش سے نشيبی علاقے زير آب آگئے۔

دريائے چناب پر سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ حکام نے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔

جنوبی وزيرستان ميں بارش کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی درجنوں مکانات منہدم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں