
فوٹو: آن لائن
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹيکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر کے مطابق عید کا چاند 13مئی کو نظر آئے گا۔
اپنی ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے یہ بھی لکھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے۔
اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ھلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن @MinistryofST کے بنائے گئے کیلنڈر اور Ruet App (رویت) کے مطابق چاند 13 مئ کو نظر آ پائے گا اور عید 14 مئ کو ہو گی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2021
واضح رہے کہ رمضان کے آغاز سے قبل بھی فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینڈر کے مطابق ملک میں پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کر دیا تھا۔
ملک میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 مئی کو ہوگا۔
متعلقہ خبریں