ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہےہیں، وزیراعظم

طاقتور کو قانون کے تابع لارہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔

نوکنڈی تا ماشکیل شاہراہ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت کو اتنی مشکلات نہیں آئیں جتنی میری حکومت کو آئیں اور اسکی وجہ طاقتور کو قانون کے تابع لانا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کسی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کے لوگوں کو اوپر اٹھائے گی۔ نوکنڈی تا ماشکیل بلوچستان کا پسماندہ ترین علاقہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کے دوران بہترین حکمت عملی اپنائی جس سے ہمارے مخالفین کو خوف ہے کہ ہم کامیاب نہ ہوجائیں۔ پی ٹی آئی نے کام کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں دوسری بار حکومت بنائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایجوکیشن سسٹم میں ترقی کےلیے ایک نصاب لیکر آرہے ہیں۔ مدرسوں اور اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کی کوشش کررہے ہیں جس پر مافیاز راستہ روک رہے ہیں۔ ہمارے میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ طاقت کی حکمرانی ہے۔ اپوزیشن نے طاقت میں رہ کر تمام کیسز ختم کرائے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے غریبوں کو ڈائریکٹ سبسڈی دینگے، ملک میں پہلی بار کسانوں کو فائدہ پہنچا جس سے ٹريکٹرز کی فروخت ميں 58 فيصد اضافہ ہوا۔ سالوں بعد پاکستان کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (اے ایچ اے) کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں