ملک میں مثبت کروناکیسزکی شرح2.05 فیصد ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں 20 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے11 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

پیر کواین سی او سی نےبتایا کہ  24  گھنٹوں میں 914 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح  2.05 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ میں 8،8 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 4 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 231 ہو گئی ہے۔این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 496 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد32 ہزار 225 ہے۔کروناوائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار201 ہے۔

این سی او سی نےمزید بتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657  ہوگئی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 214 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 24 فیصد، ملتان میں 27 فیصد، پشاور میں 19 فیصد، بہاولپور میں 22 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 25 فیصد، مظفرآباد میں 19 فیصد، راولپنڈی میں 17 فیصد اورگلگت میں 42 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے خبردار کیا تھا کہ اگر ملک میں سخت ایس او پیز اور ویکسینیشن نہ ہوئی تو جولائی میں کرونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔ اسد عمر نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی بنیاد پر این سی او سی اجلاس میں وباء کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں