ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 1.78 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ 1 دن میں 23 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 11 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

منگل کو این سی او سی نےبتایا کہ 24  گھنٹوں میں 735 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح  1.78 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں پنجاب میں 11 اموات، سندھ میں 9 اموات، خیبرپختونخوا میں 3 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 254 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار153 ہوگئی ہے۔ کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 985 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہوگئی ہے۔

اس وقت 2 ہزار 201 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 22 فیصد، ملتان میں 27 فیصد،لاہور میں 19 فیصد،بہاولپور میں 20 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 25 فیصد،ملتان میں 19 فیصد، راولپنڈی میں 17 فیصد اور گلگت میں 52 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں