ملک میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، ڈریپ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران سی ای او عاصم رؤف نے کہا کہ ویکسین سے متعلق چند اقدامات جیسے ہی پورے ہوں گے ڈریپ ویکسین منگوانے والوں کو 24 گھنٹے کے اندر این او سی جاری کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجی ادارے کرونا ویکسین کو اپنے عملے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی لگا سکتے ہیں۔

ڈریپ کے سی ای او نے کہا کہ ملک میں بہت سے ایجنسیز چندے کی رقم پر ویکسین پاکستان لانا چاہتی ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ویکسین اس ملک کے عوام کو لگائی جا رہی ہو اور دستیاب بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ایجنسیز ڈریپ کو درخواست دیں گی جس پر ادارہ جانچ پڑتال کے بعد این او سی جاری کرے گا۔ ویکسین منگوانے سے متعلق طریقہ کار کو اپنایا جائے تاکہ کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں۔

پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر کا کہنا تھا کہ 40سال سے زائد عمر کے افراد ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کروائیں جبکہ ویکسی نیشن سینٹر کی تبدیلی کیلئے آسان نظام موجود ہے۔

متعلقہ خبریں