ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر آسکتی ہے، اسد عمر

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔

جمعہ کو ٹویٹ کرتےہوئے اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں سخت ایس او پیز اور ویکسینیشن نہ ہوئی تو جولائی میں کرونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔ اسد عمر نے بتایا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی بنیاد پر این سی او سی اجلاس میں وباء کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسینیشن کروائیں۔

اس کےعلاوہ ملک بھر میں انسدادِ کرونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 3 لاکھ 37 ہزار 248 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 45 لاکھ 3 ہزار 136 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

این سی او سی نے جمعہ کو بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 52 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.29 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ 24 اموات، پنجاب میں 12 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 5 اموات، بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 152 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 924 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد32 ہزار921 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Pakistan mai corona virus ki choti laihar asakti hai : Asad Umar,ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر آسکتی ہے، اسد عمر